۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اربعین پاکستان

حوزہ / آج پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر آج 28 ستمبر 201ء کو جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں جلوس کی راستوں اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون کی سروس معطل رہے گی۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے نشتر پارک سے مجلس عزاء کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہو گا جو اپنے روایتی مقرر کردہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہو گا۔ کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینرز رکھ کر جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں جلوس کے راستوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اپنے فرائض انجام دے  گا۔ اسی طرح سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

پاکستان کےدوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر مجالس برپا کی جا رہی ہیں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔اس موقع پر لاہور بھر میں بالخصوص مرکزی جلوس کی گزر گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی اور لاہور کے علاوہ دوسرے بڑوں شہروں جیسے راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ وغیرہ میں بھی  شہدائے کربلا کے چہلم کےجلوس برآمد ہوں گے اور مجالس عزاء برپا کی جائیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .